انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر چمکا جس نے دنیا میں پھیلے ظلمت کدے میں حق و صداقت اور ہدایت کی شمع روشن کی،علامہ مقصودڈومکی

08 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے موقع پر کہا ہے کہ انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر چمکا جس نے دنیا میں پھیلے ظلمت کدے میں حق و صداقت اور ہدایت کی شمع روشن کی، جس نے دنیائے کفر و شرک اور طاغوت کے تمام تر شیطانی منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے خدا کی زمین پر خدا کے نظام کی بالادستی کی بات کی۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رح) نے عصر حاضر میں قرآن اور سنت کی روشنی میں ایک الہٰی اسلامی حکومت قائم کرکے بے مثال کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، حضرت امام خمینی (رح) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج مخالف انقلابی رہنما ہیں کہ جن کے افکار نے عالمی استکباری نظام میں دراڑیں ڈال دیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے عصر حاضر میں قرآن و سنت کی روشنی میں ایک ایسا نظام حکومت تشکیل دیا جو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، آپ نے استکباری نظام کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام کے سیاسی نظام یعنی نظام ولایت کو اس انداز سے پیش کیا کہ دنیا بھر کے کروڑوں انسان آپ کے گرویدہ اور ہمنوا ہوئے، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے لئے حضرت امام خمینی (رح) نے قید و بند کی صعوبتیں اور طویل جلاوطنی برداشت کی، آپ کے صبر و استقامت کے سامنے ڈھائی ہزار سالہ شاہی نظام سرنگوں ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree