Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا ارشاد ناصرکی والدہ اوراحسن عباس کی خودشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس وتعزیت

26 مارچ 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قلم کار ماہنامہ افکار العارف کے ایڈیٹر برادر ارشاد حسین ناصر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نےکہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کی خدمت میں میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم میڈیا کے سینئررکن اور ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس رضوی کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کی خدمت میں میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree