Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدعباس نقوی کی علمائے کرام کے وفدکےہمراہ ذاکر اہلبیتؑ سیدریاض شاہ رتوال کی تشیع جنازہ میں شرکت

01 اپریل 2021

وحدت نیوز(جنڈیالہ شیر خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے نامور ذاکر اور خطیب اہل بیتؑ سید ریاض حسین شاہ آف رتووال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ملک کے نامور ذاکرین عظام، علماء، خطباء، واعظین، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سےتعزیتی پیغام مرحوم کے خانوادے کی خدمت میں پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree