چار روزسے شدید گرمی میں بیٹھی مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےدادرسی کی منتظر ہیں، سید ناصرشیرازی

05 اپریل 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ کراچی کی شدید گرمی میں شیعہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔بزرگ،خواتین اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دادرسی کے منتظر ہیں۔ریاست کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے مطالبات جو کہ بالکل جائز اور آئینی ہیں تسلیم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے گا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی جبری گمشدگی کے واقعات پر نوٹس لینا چاہیے۔انسانی حقوق کے علمبردار مزار قائد کے سامنے دھرنے میں آکر ان ضعیف والدین کی حالت دیکھیں جن کی رو رو کر آنکھیں خشک ہو گئیں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ لاپتا افراد کے بچوں کی امید ہر روز اپنے والد اور اقربا ءکے انتظار میں دم توڑ جاتی ہے۔ ان خاندانوں میں روزانہ جینے اور مرنے کا یہ کھیل کھیلنے کی اب سکت باقی نہیں رہی۔ایک آزاد جمہوری ریاست کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی باسیوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرے۔

انہوں نے کہا جبری لاپتا افراد اور ان کے اہل خانہ کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ پاکستانی میڈیا سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی رابطے میں ہیں  تاکہ مظلومین کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree