Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس و دیگر قائدین کا ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی کی خوشدامن کے انتقال پر اظہارتعزیت

23 اپریل 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی خوشدامن (ساس محترمہ) مختصر علالت کے بعد دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئیں۔

مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ودیگر قائدین نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تعزیتی پیغاموں میں قائدین ورہنماؤں نے کہا کہ خدا وند کریم براد رعزیز سید علی حسین نقوی کی خوشدامن کی مغفرت فرمائے، ان کے تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ سے درگزر فرمائے ، انہیں جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور برادرعلی حسین نقوی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree