Print this page

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام سے ملاقات

26 اپریل 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں دہشت گردی کے ان واقعات کے پیش نظر مدارس اور شخصیات کے لٸے مناسب سیکورٹی انتظام کیا جاٸے۔انہوں نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کا جلوس عظیم عبادت اور مودت اہل بیت علیہم السلام کی نشانی ہے لہذا کرونا ایس او پی کے تحت مجالس عزا و جلوسہاٸے عزا کی اجازت دی جاٸے۔

 انہوں نے کہا کہ کرونا کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جس کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں احتیاط سے کام لیں گلی بازار مارکیٹ اور عوامی مقامات پر میل جول میں عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ عوام کی جانب سے کرونا سے متعلق ایس او پیز کو نظرانداز کیا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے کہا کہ کرونا ملک میں سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے جبکہ پڑوسی ملک میں ہونے والی ہلاکتیں ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا انتہائی افسوس ہے کرونا کی ہلاکتوں اور تباہ کاریوں کے باوجود عوام کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کر رہے ہیں مذہبی اجتماعات میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کرونا وبا سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جناب اظہر اکرام کو تاریخ و سیرت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree