ایم ڈبلیوایم کے تحت سیمینار بعنوان ’’قبلہ اول کی آزادی قریب ہے‘‘کا انعقاد، قومی سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات کا خطاب

01 مئی 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور میں سیمینار بعنوان "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے منعقد کیا گیا جس میں ملک کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اگر یہود و نصاری اسرائیل کی بقا کے لیے یکجا ہیں تو پھر قبلہ اول کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو بھی باہم  ہونا ہو گا۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کو متحد کرنے کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے. اسرائیل کا وجود عالم اسلام کی پشت میں خنجر کی مانند ہے. بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھی اپنی آواز بلند کی.شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے صیہونی مظالم روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یہودیوں نے ہولوکاسٹ کے بہانے مسلمانوں کو قتل کیا چاہے وہ معصوم بچے ہی کیوں نہ ہوں۔اسرائیل صرف مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ڈورون ٹیکنالوجی آئرن مزائل سمیت جدید جنگی ہتھیار اسرائیل کے پاس ہیں مگر وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ شیعہ سنی مل کر جب بھی ظلم کے مقابلے میں آئے، اسلام دشمنوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔گریٹر اسرائیل کا احمقانہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جس طرح آج ہم یہاں شیعہ سنی اکھٹے ہوئے ہیں اسی طرح فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے مسلمان حکمران ان شا اللہ متحد ہوں گے۔ مسئلہ فلسطین کا حل امت مسلمہ کے اتحاد وحدت میں مضمر ہے ۔

بیرسٹر عامر نے کہا کہ اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ  یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کریں۔قبلہ اول کی آزادی اب زیادہ دور نہیں رہی۔جس طرح مسلمان فرانس کے مسئلہ پر ایک آواز بن کر اٹھیں ہیں اسی طرح اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ آج کا یہ شیعہ سنی اجتماع اس امر کا اظہار ہے کہ یوم القدس کو منانے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔فلسطینی کی آزادی کے بغیر عالم اسلام کو دشمن قوتوں کے  مظالم سے نجات نہیں مل سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree