Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی شعبہ تربیت اور گلگت بلتستان کے عہدیداران کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

25 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں گلگت بلتستان کے تنظیمی وفد کی شعبہ تربیت کے مسئولین کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا گیا اس نشست میں جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب احمد نوری صوبائی ڈپٹی  سیکریٹری جنرل ،جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر علی محمدمحمدی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع نگر گلگت ، سابق رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات غلام عباس ، جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب جان محمد حیدری معاون سیکریٹری امور شعبہ تربیت ، مولانا ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تربیت موجود تھے، اس نشست میں گلگت بلتستان کے تنظیمی تربیتی امور پرگفتگو کی گئی ، دعائیہ محافل کے انعقاد ،تنظیمی اجلاسوں کے انعقاد اور موسم گرما میں تنظیمی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے متعلق تجاویز اور مشاورت کی گئی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree