Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وزراء اور اراکین اسمبلی عوام تک ان کے حقوق کی منتقلی کے عمل کو تیز کریں تاکہ عوام اور نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو سمیٹا جا سکے،علامہ راجہ ناصرعباس

25 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا ایک اہم اجلاس علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید رضا،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، گلگت بلتستان کے وزیر زراعت کاظم میثم،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا علی احمد نوری ،سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور رکن شوری عالی عارف قنبری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

کمیٹی کے اراکین نے سیاسی حوالے سے کی جانے والی پیش رفت اورتنظیمی کارکردگی سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو آگاہ کیا۔

وزیر زراعت کاظم میثم اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی نے اپنی محکمانہ کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دی،کمیٹی نے وزیر زراعت جی بی کاظم میثم ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر اراکین اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تک ان کے حقوق کی منتقلی کے عمل کو وزراءاور اراکین اسمبلی تیز کریں تاکہ عوام اور نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو سمیٹا جا سکے۔عوام سے رابطہ مستقل بنیادوں پر استوار کیا جانا چاہئے۔ ہماری سب سے مضبوط طاقت صرف اور صرف عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے کر یہ ثابت کریں کہ عوام کی طرف سے آپ کو دیا جانے والا مینڈینٹ ایک بہترین فیصلہ تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree