Print this page

کچھی کینال بلوچستان میں زرعی انقلاب کا موجب بنے گا جس پر کام سست روی کا شکار ہے، علامہ مقصود ڈومکی

29 مئی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کچھی کینال بلوچستان میں زرعی انقلاب کا موجب بنے گا جس پر کام سست روی کا شکار ہے۔ کچھی کینال سے ضلع ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد ڈویژن کا وسیع رقبہ آباد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ بلوچستان کے عوام آج بھی پسماندگی کا شکار ہیں گوادر کی ترقی کے دعویدار آج بھی گوادر کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکے۔ بلوچستان میں چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا بارشوں کے پانی کو ضایع ہونے سے بچا کر وسیع پیمانے پر بنجر  زمین کو آباد کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی دن دگنی رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے جبکہ ملک میں غربت افلاس بے روزگاری میں اضافہ جاری ہے۔ ترقی اور خوشحالی کے نعرے سن سن کر لوگ تھک چکے ہیں مگر ترقی اور خوشحالی کے دور دور تک آثار عوام کی زندگی میں نظر نہیں آ رہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree