Print this page

علامہ سید حسن ظفر نقوی کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس سے اسلام آباد میں ملاقات

31 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما و نامورعالم دین وخطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی کی مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد آمد۔مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

 دونوں شخصیات نے ملکی سیاسی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مرکزی آفس ایم ڈبلیو ایم اسلام میں منعقدہ تنظیم سازی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات کے آخر میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کتاب پیش کی، جس پر انہوں  نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree