Print this page

گھوٹکی ٹرین حادثہ، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

07 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں چالیس سے زائد افراد کی موت ایک المناک سانحہ ہے جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حادثے کے زخمی افراد کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات اور متاثرہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ریلوے اور متعلقہ اداروں کو بلا حیل و حجت تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔مسافروں کی طرف سے متبادل گاڑی کی فراہمی کے مطالبے پر ریلوے حکام کی عدم توجہی کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی مسافروں کی طرف سے ریلوے کے عملے پر حادثے کا الزام عائد کیا جانا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ریل کار کے ذریعے کسی بھی سفر سے قبل ریل کے انجن اور بوگیوں کے ضروری حصوں کی جانچ پڑتال میں کوتاہی سنگین جرم ہے۔ اس طرح کے حادثات اگر عملے کی غفلت کے سبب رونما ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے تحت مقدمات کا اندراج ہونا چاہئے تاکہ حساس نوعیت کی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتی جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree