Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع بھکر مزمل عباس کے والد کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس

07 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزمل عباس ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکر کے والد محترم کے انتقال پر ملا ل پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔ آمین یا رب العالمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree