Print this page

معروف شیعہ قومی رہنما صغیر عابد رضوی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس و تعزیت

09 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف شیعہ سماجی شخصیت جناب صغیر عابد رضوی کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ باقرعباس زیدی ، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری و دیگر نے افسوس ورنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے کہا کہ آل شیعہ ایکشن کمیٹی کےمرکزی رہنما اور قوم کے خدمت گزار مرحوم جناب سید صغیر عابد رضوی کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

مرحوم ہر قومی معاملے پر ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے تھے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی پر ہونا مشکل ہے ۔ مرحوم کی وفات پر انکی فیملی اور ملت جعفریہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree