Print this page

دین اسلام میں اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام حکومت تشکیل دینے کا متقاضی ہے، علامہ مقصودڈومکی

11 جون 2021

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی نے قرآن وسنت کی روشنی میں جو اسلامی حکومت قائم کی وہ اسلامی جمہوریہ کے اصولوں پر استوار ہے۔ کیونکہ اسلامی نظام حکومت میں عوامی رائے عامہ کو اہمیت حاصل ہے اسی لیے امام خمینی نے قوم کی رائے کو میزان اور معیار قرار دیا جبکہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کو ملت کے فضائل اور کمالات کا نچوڑ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام حکومت تشکیل دینے کا متقاضی ہے۔ نظام ولایت و امامت کو عصر غیبت کبریٰ میں نظام ولایت فقیہ اور اسلامی جمہوریہ کے قالب میں ڈھال کر امام خمینی نے عظیم کارنامہ انجام دیا۔ ایران کے اسلامی انقلاب کی 42 سالا تاریخ میں 42 الیکشنز کا منعقد ہونا اس کی جمہوریت کی بہترین دلیل ہے۔ اقوام عالم کے لئے یہ امر تعجب کا باعث ہے کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی صدارتی انتخابات ہوں یا پارلیمنٹ قومی اسمبلی یا ماہرین کونسل کے الیکشن یا بلدیاتی الیکشنز میں ھنگامی حالات میں بھی کبھی ایک دن کی تاخیر نہیں ہوئی۔ جو کہ اسلامی جمہوریہ کا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ بوجوہ مغربی جمہوریت سے بہتر برتر اعلی و ارفع ہے جہاں حکمرانوں کے انتخاب کا معیار ان کا اعلی کردار ہوتا ہے جبکہ مغربی جمہوریت ایک سراب ہے جس نے انسانیت کو امریکہ برطانیہ اور اسرائیل جیسے انسان دشمن نظام دیئے جن کا نچوڑ اوباما ٹرمپ اور نتن یاہو جیسے پست فطرت اور قاتل انسانوں کی صورت میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مغربی جمہوریت کے سراب سے نکل قرآن وسنت کی روشنی میں جدید زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ اسلامی جمہوری نظام کی طرف آنا ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree