Print this page

امامؑ کے حقیقی پیروکاروں کو اسی تدبر و فراست پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس کا اظہار ہمارے آٹھویں امام علی رضا ؑ نے کیا، علامہ راجہ ناصرعباس

22 جون 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرزند رسول (ص) اور آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے امام حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر تمام محبان اہلبیت (ع) کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دور حیات میں علم و فضل، زہد وتقویٰ کے اعتبار سے کوئی آپ کا ثانی نہیں تھا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ امام علی رضاؑ حکمت و دانش کا وہ خزینہ تھے جس سے اپنے اور غیر سبھی فیض یاب ہوتے۔اس دور کے بادشاہوں کو کسی ناقابل حل مشکل کے حل کے لیے در امامت کے سوا کوئی دوسرا آسرا نظر نہ آتا۔ امام برحق کا یہ علمی فیض قیامت تک جاری رہے گا۔ امام کے حقیقی پیروکاروں کو اسی تدبر و فراست پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس کا اظہار ہمارے آٹھویں امام نے کیا۔

 انہوں نے کہا سیاست دوسروں کو دھوکہ دینے کے داؤ پیچ کا نام نہیں بلکہ اپنی قوم کے دفاع اور خوشحالی کے لیے آئمہ اطہار علیہم السلام کے شعار پر عمل کرنے کا نام ہے۔ہم اس سیاسی شعور کی اپنی قوم میں بیداری کے خواہاں جس کا تقاضا ہم سے ہمارا دین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئمہ اطہار ع کے حقیقی معنوں میں پیروکار بن جائیں تو دنیا و آخرت کی سربلندی ہمارا مقدر بن جائے گی۔مرکزی قیادت کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree