امریکہ بڑا شیطان ہے جس کاخطے میں آنا اور جانا دونوں بد امنی اور جنگ کا باعث بنتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

11 جولائی 2021

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح شام کی تقسیم ایران کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی تھی اسی طرح افغانستان کی تقسیم بھی ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 11 ستمبر کے حادثے سے قبل پاکستان میں ایسی حکومت تھی جو امریکہ کے فرمان کے تحت تھی ۔ آج 20 سال بعد امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ بڑا شیطان ہے جس کاخطے میں آنا اور جانا دونوں بد امنی اور جنگ کا باعث بنتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق اور شام میں داعش دہشت گرد تنظيم کو تشکیل دیا اور ان کو مدد فراہم کی۔ اور امریکی حکومت کے پروردہ کئی دہشت گرد گروہ خطے میں موجود ہیں ۔ طالبان بھی امریکی پروردہ گروہ ہے جسے آج امریکہ نے کھلی چھوٹ دیدی ہے تاکہ افغانستان اندرونی جنگ کا شکار ہوجائے۔

راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ افغانستان میں کئی دہشت گرد گروہ موجود ہیں جن سے افغان عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں ، اگر افغانستان پر طالبان نے قبضہ جمانے کی کوشش کی تو افغانستان میں داخلی جنگ شروع ہو جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی سازشوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ امریکی سازشوں کامقابلہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ اگر پاکستان امریکی سازش کا شکار ہوگیا تو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے لہذا پاکستان کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی عوام پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں جب پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امریکہ کو فوجی اڈے نہیں دیں گے تو پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی خاص گروہ کی حمایت کرنا بھی پاکستان کے لئےمفید نہیں ہے پاکستان کو افغان قوم کی حمایت کرنی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree