Print this page

فرزند خمینی علامہ سید عارف حسین الحسینی وطن عزیز پاکستان میں سامراج مخالف جدوجہد کی علامت اور اسلام ناب محمدی کے علمبردار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

26 جولائی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کے حوالے سے ملت جعفریہ ضلع بولان کے رہنما پیر سید احسان علی شاہ دوپاسی سے ملاقات کی اور انہیں قرآن و اھل بیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا مقصد ان کے عظیم اھداف سے تجدید عہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرزند خمینی علامہ سید عارف حسین الحسینی وطن عزیز پاکستان میں سامراج مخالف جدوجہد کی علامت اور اسلام ناب محمدی کے علمبردار تھے۔ آپ نے بہ یک وقت باطل یزیدی قوتوں کے خلاف چومکھی لڑائی لڑی ایک طرف شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن سامراجی عزائم کے خلاف آپ نے عوام میں شعور بیدار کیا تو دوسری طرف نام نہاد خادم الحرمین الشریفین کے اسلام دشمن منافقانہ کردار کو بے نقاب کیا۔ ضیائی آمریت اور اس کے جھوٹے وعدوں کی مخالفت کرتے ہوئے آپ نے ضیاء الباطل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قائد شہید کی 33 ویں برسی کے موقع قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ملت کو در پیش مسائل کے حل کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما مولانا ذوالفقار علی سعیدی مولانا سہیل اکبر سید شبیر علی شاہ و دیگر موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree