Print this page

شہید قائد نے شیعہ قوم کو ایک باعظمت ، باعزت اور با غیرت قوم بنایا،علامہ غلام شبیر بخاری

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین اورایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری نے کہا کہ شہید قائد عارف الحسینی ؒ وہ عظیم شخصیت تھے جو امام خمینیؒ کے عظیم افکار کو ملک کے چھوٹے سے چھوٹے دیہات تک پہنچانے میں مصروف رہے، انہوں نے قوم کیلئے ایک وسیع ترین سسٹم کی تشکیل کی کوشش کی دفتر میں بیٹھنے سےقریہ قریہ دورہ جات کو ترجیح دیتے تھے۔ شہید سندھ سے گلگت بلتستان اور کوئٹہ تا پاراچنار دن رات انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچاتے رہے ۔ شہید قائد ؒ نے امام خمینی ؒ کا پیغام بلوچستان کے بیابانوں تک سفر کی سخت صعوبتیں برداشت کرےپہنچایا۔ شہید قائد نے شیعہ قوم کو ایک باعظمت ، باعزت اور با غیرت قوم بنایا۔شہید قائد نے عزاداری امام حسینؑ کو ہمیشہ اہمیت کا حامل قرار دیا۔ شہید قائد نے واضح طور پر کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی بلکل اسی طرح ہم عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree