Print this page

قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کی شرکت اس بات دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ان مخصوص فسادی ٹولا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہے، نثار فیضی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و چیئرمین کانفرنس نثارعلی فیضی نے کہا کہ ہمارا سلام ہو شہدائے اسلام ، شہدائے ملت پر ہمارا سلام ہو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ پر کے جن کی شہادت کے 33سال بعد بھی ملت جعفریہ ان کی راہ پر گامزن ہے، ملت کی سربلندی کا یہ سفر شہید قائد کےراستے پر جاری ہے ، شہید کی بے مثال قیادت کے وہ چند سال مشعل راہ ہیں ، ہم آج اس عظیم اجتماع میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہر صورت شہید کی راہ کو زندہ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض سے شہید قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس اجتماع میں تشریف لانے والے تمام عاشقان شہید حسینیؒ کوسلام پیش کرتے ہیں، قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کی شرکت اس بات دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ان مخصوص فسادی ٹولا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree