Print this page

شہید کے خون کی پاکیزگی کی علامت ہے کہ آج شیعہ سنی علماء لیاقت باغ میں اکھٹا ہیں،علامہ اعجاز بہشتی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پاراچنار کی سرزمین سے اٹھنے والے مرد مجاہد شہید عارف حسین الحسینیؒ کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ وہ عظیم شخصیت ہے جسے امام خمینیؒ نےفخر سے اپنا بیٹا کہا شہید کے خون کی پاکیزگی کی علامت ہے کہ آج شیعہ سنی علماء لیاقت باغ میں اکھٹا ہیں، کربلا سے جاری ہونے والا پیغام آج بھی ہمارے لیئے راہ نما ہے کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے ، شہید قائد نے بھی ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree