Print this page

بہاولنگر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عزاداری کے پروگراموں پر ہونے والے حملے ملکی امن تباہ کرنے کی کوشش ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

20 اگست 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بہاولنگر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عزاداری کے پروگراموں پر حملوں کو ملکی امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ملت تشیع کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔جو عناصر نئے سرے سے ملک میں تکفیریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔باب العلم کے ماننے والے دانش وبصیرت کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ہمارے فیصلے جذبات کی بجائے حکمت کے تابع ہوتے ہیں۔ شرپسندانہ کارروائیوں کے ذریعے شیعہ قوم کو مشتعل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قانون شکن عناصر پر نظر رکھیں۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔وزارت داخلہ کو ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا ہو گا جو ہر وقت مسلکی تعصب کا چشمہ لگائے رکھتے ہیں اور آئینی اختیارات کو قانون شکنوں کی بجائے محب وطن قوتوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس طرح کے واقعات سے لگتا ہے کہ ملک دشمن تکفیری عناصر کو ایک بار پھر کھلی چھوٹ دینے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے خلاف اس قوم نے طویل جنگ لڑی ہے۔دشمن یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہ اپنے عقیدے کا تحفظ اور ملک و قوم کی سلامتی ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree