Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین سید افضل حسین نقوی کے انتقال پراظہار تعزیت

25 اگست 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین سید افضل حسین نقوی کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سید محسن نقوی و دیگر برادران و سوگواران کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم سید افضل حسین نقوی ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ملک و قوم کے لیے ان کی دل میںبے پناہ درد تھا۔ ان کا انتقال صحافتی و مذہبی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا گو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree