Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا سابق مرکزی سیکریٹری امور شماریات ایم ڈبلیوایم اور سابق مرکزی صدرآئی ایس او برادر علی مہدی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

29 اگست 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایم ڈبلیوایم کے سابق مرکزی سیکریٹری امور شماریات اور سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر علی مہدی کے والد بزرگوار کے سانحہ ارتحال پر رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال پر ملال پر پسماندگان اور بالخصوص برادر علی مہدی کوتعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں ۔ رب العزت بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔الہیٰ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree