Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کےدرمیان ملاقات ، قومی وملی امورپر تبادلہ خیال

10 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر مرکزی قائدین کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال اور ملک دشمن قوتوں کی جانب سے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر لاہور میں درج بلاجواز ایف آئی آر اور مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے عائد غیر قانونی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اظہاریکجہتی اور حمایت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حیدرعباس عابدی، ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی بھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree