Print this page

تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے مجلس وحدت مسلمین تمام مسالک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ناصرشیرازی

13 ستمبر 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی تحریک میں تمام مسالک اور مکاتب فکر متحد ہیں، ہمارا دشمن ہماری روح پر ضرب لگانے کے لیے ہمارے نبی پاک کے خلاف سازشیں کرتا ہے، کبھی نبوت کا دعویٰ کر کے، کبھی گستاخانہ خاکے اور کبھی توہین قرآن کر کے لیکن آپ کے مسلکی اختلافات کے باوجود عقیدہ ختم نبوت پر پوری قوم متحدہ ہے۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ ناموس رسالت پر پوری قوم یکجان ہے، دشمن نے ہماری روح پر وار کیا ہے ، آج ناموس رسالت کے مسئلے شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی سب متحد ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے معاملے پر مجلس وحدت مسلمین کو جہاں یاد کریں گے شانہ بشانہ پائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree