Print this page

قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی جدائی پر ہر محب وطن کا دل سوگوار اور آنکھ اشکبار ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

10 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ممتازایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدائی پر ہر محب وطن کا دل سوگوار اور آنکھ اشکبار ہے۔ڈاکٹر قدیر وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔آج ہمارے ازلی دشمن بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر وطن عزیز کی جو ہیبت طاری ہے وہ ہماری ایٹمی طاقت کی بنا پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ پاکستان ایک عظیم شخصیت اور قومی ہیرو سے محروم ہو گیا۔ آنیوالی نسلیں عظیم قومی ہیرو کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھیں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree