Print this page

امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی اٹھائیس سالہ زندگی کے کٹھن ترین دور میں بھی جس استقامت اور حوصلے سے دین حق کی تبلیغ کی وہ اپنی مثال آپ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

15 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے خاندان رسالت کے کردار اور قربانیوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں آئمہ اطہار علیہم السلام کے فرمودات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ظالم و جابر حکمرانوں کے دور حکومت اور نامساعد حالات میں بھی کلمہ حق بلند کرتے رہنا اہلبیت اطہار علیہم السلام کی زندگی کا شعار رہا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی اٹھائیس سالہ زندگی کے کٹھن ترین دور میں بھی جس استقامت اور حوصلے سے دین حق کی تبلیغ کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ وہ مظلوم شہید ہیں جن کی شہادت پر ان کے اہل و عیال کو کھل کر رونے بھی نہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی حقیقی تعلیمات ہم تک آسانی سے نہیں پہنچی اس کے لیے خاندان رسالت کے ہر فرد کو سخت ترین آزمائش اور کرب ناک اذیت سے گزرنا پڑا۔ آئمہ اطہار علیہم السلام کے ماننے والوں کو ہر طرح کی مشکلات کے لیے ہر وقت آمادہ رہنا چاہیے۔حکومتی جبر و بربریت کے حربوں سے اہلبیت ع کے ماننے والوں کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree