Print this page

جماعت اسلامی کے اراکین بھی ایم ڈبلیوایم کےساتھ پیغمبراعظمﷺ مرکزوحدت مسلمین کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف

23 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کا جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے دفتر کا خیر سگالی دورہ ۔ پیغمبر اعظمﷺ مرکزوحدت مسلمین کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ۔

 اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کے ہماری طرف سے بھرپور تعداد کانفرنس میں شریک ہوگی جس میں مرد و خواتین شامل ہونگے راستوں کی بندش کے باوجود متبادل راستوں کا استعمال کر کے بھرپور شرکت کی کوشش کی جائے گی۔

 ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید وزیر حامد، کرنل ریٹائرڈ علی رضا نائب امیر پی پی 11، ڈسٹرکٹ سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن جاوید اختر، ہارون رشید صدر الخدمت فاونڈیشن پی پی 11، سیکریٹری فنانس محمد شبیر ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور چوہدری رضا محمد امیر پی پی 14 موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree