Print this page

نبی کریم ﷺ کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

25 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں منعقدہ عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔ پیغمبر اسلام کی بعثت کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام تھا جس میں  تمام بشریت کے لیے عادلانہ نظام ہو۔ جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں عدل ہو۔ مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اس کی بربریت سے روکا جا سکے۔آج اس شخصیت کا میلاد ہے جو وحدت کا پیغام لے کر آئے تھے۔نبی کریم ﷺ کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے۔تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے  ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree