Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ میں خصوصی شرکت اور خطاب

08 نومبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیخو پورہ امامیہ کالونی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ میں خصوصی شرکت اور خطاب۔

میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب علامہ سید ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسن کاظمی، سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن سید زین رضوی، میونسپل کارپوریشن کونسل کے ممبران اور  ایم ڈبلیو ایم کے علاقائی عہدہ داران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے شعبہ سیاسیات کی فعالیت کو سراہا اور کہاکہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز کے تمام محروموں اور مظلوموں کی آواز ہے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔امید ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کا شعبہ سیاسیات اہم کردار ادا کرے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree