Print this page

علامہ احمد اقبال رضوی کا دورہ ملتان، تنظیمی عہدیداران سے ملاقات ، ایم ڈبلیوایم کی فعالیت کا جائزہ

11 نومبر 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایک روزہ مختصر دورہ ملتان کیا، دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، ندیم عباس کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملاقات میں جنوبی پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا، صوبائی سیکرٹری جنرل نے صوبے کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس حوالے سے باقی ماندہ اضلاع میں تنظیمی اسٹرکچر مکمل کیا جائے، جن اضلاع میں میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد نہیں ہوئے، اُن میں فی الفور اجلاس کرائے جائیں، 14نومبر کو شوریٰ عالی کا اجلاس ہے، جس میں مرکزی کنونشن سمیت دیگر اُمور طے کیے جائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree