Print this page

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ احمد اقبال رضوی کا ہمدردہاؤس ملتان کا دورہ

12 نومبر 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے دورہ ملتان کے دوران فلاحی ادارے ''ہمدرد ہائوس'' ملتان کا وزٹ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی قائدین علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، ندیم عباس کاظمی اور دیگر موجود تھے۔

 ادارے کے منتظمین اور ہمدرد ہائوس کے صدر جواد جعفری اور فنانس سیکرٹری سید فرخ مہدی نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ادارے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ملت کے یتیم بچوں کے لیے بنائے گئے اس ادارے کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے بننے والے اس ادارے کی قوم کو ضرورت تھی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان قومی معاملات میں خدمات انجام دینے والے اداروں اور افراد کی قدر کرتی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree