Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کا ضلع چنیوٹ کے سیکریٹری جنرل سیداخلاق الحسن شاہ شیرازی کے والد بزرگوار سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

12 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکریٹری جنرل وسابق ناظم سانگرہ سادات سیداخلاق الحسن شاہ شیرازی کے والد بزرگوار سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سانگرہ سادات تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے معززین، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مرحوم کے انتقال پر مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ عبدالخالق اسدی ودیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree