Print this page

پرامن احتجاج شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا آئینی حق ہے، ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے،علامہ راجہ ناصرعباس

14 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو پرامن احتجاج سے روکنے اور ایک اسیران ملت جعفریہ کے ایک درجن ورثاء کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج اہل خانہ کا آئینی حق ہے۔جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنا آئینی بالادستی کی خواہش کا اظہار ہے،کراچی پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہئیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree