Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر اظہار افسوس وتعزیت

16 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مایہ ناز علمی شخصیت ،قومی سرمایہ،گوہر نایاب، انتہائی محنتی اور درد ملت رکھنے والے عالم محقق، مناظر،درجنوں کتب کےمولف بے بدیل خطیب، حضرت حجه الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن فخرالدین اعلی اللہ مقامہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کے انتقال پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔ مرحوم شیخ فخرالدین ایک بلند پایہ محقق ، ادیب اور مؤلف تھے۔غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔اللّٰہ پاک مرحوم علامہ شیخ حسن فخرالدین نجفی کو شفاعت محمد و آل محمدﷺعطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree