Print this page

زلفی بخاری کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، ایم ڈبلیوایم قائدین نے حکومتی پالیسیوں پر اعتراضات سے آگاہ کردیا

19 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے موجودہ حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم قرار دیا۔

ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی بھی موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں جن کا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کی وضاحت کرنا ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات،عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں،عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کی مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ شدید مخالفت کی ہے اور انہیں ملک وقوم کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree