Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کا قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے قریبی ساتھی جنرل (ر)تصورحسین نقوی مرحوم کے فرزند اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی ؒکے بہنوئی مولاناسید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال اظہار تعزیت

20 نومبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے قریبی ساتھی جنرل (ر)تصورحسین نقوی مرحوم کے فرزند اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی ؒکے بہنوئی مولاناسید محمد جعفر خوارزمی انتقال فرماگئے۔

مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رب العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 الٰہی آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree