Print this page

گیس پریشر میں کمی اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز افزوں اضافے سے عوام زہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہیں ، علامہ مقصو ڈومکی

20 دسمبر 2021

وحدت نیوز(گڑہی خیرو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی دوداپور میں میڈیا سے گفتگو اور تعلقہ گڑہی خیرو کے مختلف قصبوں کا دورہ مومنین سے خطاب۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ گیس کے لئے پریشان ہیں شدید سردی میں گیس نا پید ہے اور پریشر نا پید ہے۔جبکہ پٹرول کی روز افزوں قیمتوں میں اضافے سے صارفین پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیمس ناقص کارکردگی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث تباہ حال ہو چکا سندھ حکومت اور عوام کے منتخب نمائندے تباہ حال جیمس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جیمس میں آنے والے غریب اور بے سہارا عوام ڈاکٹرز کی عدم توجہ اور دوائیں نہ ہونے کے سبب مایوسی کا شکار ہیں۔ جیمس کی کارکردگی سے عوام نا خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ میں ہمیں اسوہ فاطمی پر عمل پیرا ہونے کا درس ملتا ہے۔ حجاب سیدہ النساء العالمین کی میراث اور امانت ہے مسلم خواتین سیرت زہراء پر عمل کرتے ہوئے عفت حیاء اور حجاب کی حفاظت کریں  سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کا ایک اہم پہلو امت کے اجتماعی مسائل میں خواتین کا سرگرم کردار ہے۔ آپ نے دینی اقدار اور حجاب کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے نظام ولایت و امامت کی حفاظت اور انحراف کے سد باب کے لئے میدان میں آکر اصلاح امت کا فریضہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree