Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کامرکزی رہنما ایس یو سی علامہ رمضان توقیر کے جواں سال فرزند کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس اور تعزیت

22 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال فرزند یاسررضا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب خالق حقیقی سے جاملے۔ جواں سال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے جنہوںنے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبر ؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغر ؑ کے جنازے اٹھائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرین ؑ میں محشور فرمائے اور آقائے رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree