Print this page

سانحہ پشاور انٹیلیجنس اداروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے، مومنین اتوار کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں،علامہ اعجاز حسین بہشتی

06 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے امامیہ جامع مسجد پشاور میں دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصہ خوانی بازار میں یہ کوئی پہلا سانحہ نہیں ہے یہ علاقہ ہمیشہ سے دہشتگردوں کی ٹارگٹ میں رہا ہے، ایسی صورتحال میں سیکورٹی اداروں کو ہمیشہ ایکٹو رہنے کی ضرورت تھی مگر افسوس کہ ہمارے ادارے ہمیشہ کوئی سانحہ رونما ہونے کے بعد ہائی الرٹ ہوتی ہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ہم پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، اگر آپ واقعا ایسا کرتے تو آج یہ سانحہ رونما نہیں ہوتا جس میں اب تک 62 بے گناہ شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اگر حکومت کالعدم دہشتگردوں کو معافی دینے اور ان سے مذاکرات کرنے کے بجائے ان پاکستان دشن قوتوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیتے تو ہمیں اس قدر نقصان اٹھانا نہیں پڑتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں نکالی جائے گئ، لہذا ملک بھر میں مومنیں سے اپیل ہے کہ وہ سانحہ پشاور کے خلاف، اس میں ملوث عناصر کے خلاف اور اس حوالے سے غفلت برتنے والوں کے خلاف احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔ ہم حکومت وقت کو بتانا چاہتے ہیں کہ مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے انہیں ڈرانے کی کوششیں بند کریں اور سانحہ پشاور سمیت ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنک میں ملوث وطن دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree