Print this page

امام حسین ؑ کے قیام نے ثابت کیا کہ جب اللہ کے حقیقی دین کو خطرہ درپیش ہو تو تب افرادی قوت کی کمی کو جواز بنا کر خاموش نہیں بیٹھا جاتا،علامہ راجہ ناصرعباس

07 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے الہی حکم کی تعمیل کی جو عملی انداز امام حسین علیہ السلام نے پیش کیا اس کی تاریخ عالم میں مثال نہیں ملتی۔امام عالی مقام نے اپنے گنے چنے ساتھیوں کے ساتھ وقت کے جابر حکمران کو للکار کر یہ ثابت کیا کہ جب اللہ کے حقیقی دین کو خطرہ درپیش ہو تو تب افرادی قوت کی کمی کو جواز بنا کر خاموش نہیں بیٹھا جاتا۔ کربلا وہ طاقت ہے جو دنیا بھر کے حریت پسندوں کو جرات و استقامت عطا کرتی ہے۔حسین علیہ السلام اس ہستی کا نام ہے جس نے اپنی پرنور شخصیت اور عالی فکر سے ایک صحرا کو معلیٰ بنا دیا۔

انہوں نے کہاکہ دور عصر میں عالمی استکباری طاقتوں کے غلبے کی واحد وجہ حسینی فکر سے دوری ہے۔اگر امت مسلمہ امام حسین علیہ السلام کے افکار اور طرز زندگی پر عمل کرے تو باطل قوتوں کا سارا دبدبہ صابن کے جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم امہ ذلت و رسوائی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی تو اسے آل رسول ﷺ کی تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے ان کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree