Print this page

سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹاؤن ، امریکی ڈپلومیٹس کی غیر سفارتی سرگرمیوں پر اعلیٰ عدالتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

09 اپریل 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورتحال پر کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امریکی  ڈپلومیٹس بغیر کسی روک ٹوک کے ملک بھر میں غیر سفارتی نقل حرکت اور مختلف سیاسی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ایسےمیں اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے امریکی مداخلت پر خاموشی، ہر خوددار اور محب وطن پاکستانی کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے اجلاس میں اعلیٰ عدالتوں اور مقتدر قوتوں سے سوال کیا کہ پشاور میں ہمارے ستر سے زائد شہداء پر آپ نے سوموٹو ایکشن کیوں نہیں  لیا؟اے پی ایس کے ماسٹر مائینڈ احسان اللہ احسان کے فرار پر سوموٹو ایکشن لے کر تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں ؟غیر ملکی خصوصا” امریکی ڈپلومیٹس کی ملکی سیاست میں مداخلت پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا گیا ؟ماڈل ٹاون کے دل خراش سانحے پر اب تک مقتولین کے خانوادوں کو انصاف فراہم کیوں نہیں کیا گیا؟لہذا ملک میں آئین کی بحالی ، مظلوم کی دادرسی اور ملکی استقلال اور خود مختاری ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہئیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree