Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان مقرر کردیا

05 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو ایم ڈبلیو ایم کا وائس چیئرمین مقررکر لیا ہے۔اس سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ علامہ احمد اقبال رضوی ایک باعمل عالم دین ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے انفرادی شناخت رکھتے ہیں۔وہ جماعت کے بانی اراکین میں شامل ہیں جبکہ اس سے قبل وہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے اس فیصلے کو تنظیم کی ترقی و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت اور لائق تحسین اقدام قرار دیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree