Print this page

سید ناصرعباس شیرازی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور اسدعباس نقوی سیکریٹری پولیٹیکل افیئرزمقرر

06 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال کیلئے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا مرحلہ وار اعلان شروع کردیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی تقرری کے بعد سید ناصرعباس شیرازی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی جنرل سیکریٹری اور اسدعباس نقوی کو سیکریٹری پولیٹیکل افیئرزمقررکردیا گیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے تینوں نئے مرکزی عہدیداران کی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree