Print this page

کرم ایجنسی کےشیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

22 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کےشیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ان حالات میں شیعہ سنی کو دانش و بصیرت کا ثبوت دینا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ان ملک دشمن امریکی ایجنٹ تکفیری عناصر کی بیخ کنی کرے جنہوں نے ارض پاک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔۔ہم سب کا بہترین مستقبل محفوظ پاکستان سے مشروط ہے۔شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے اور شرپسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree