مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، قبور شہداء پر حاضری و فاتحہ خوانی

05 جولائی 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسہ شہید اللہ نواز مرتضوی حاجی مورا میں پرنسپل مدرسہ مولانا کرامت علی حیدری اورمولانا اختر عباس یزدانی اور استاد مولانا حافظ قمر سے ملاقات کی۔ انہوں نے مدرسہ کے زیر اہتمام حفظ قرآن کریم کرنے والے طالب علم حافظ کاظم کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم سے انس تلاوت و حفظ قرآن بہترین عبادت ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں ثقلین یعنی  قرآن کریم اور اھل بیت علیھم السلام کی تعلیم سے تمسک کا درس ملتا ہے۔ مدارس دینیہ نے علوم قرآن و اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ میں قابل فخر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے حاجی مورا اور کوٹلہ سیداں میں شہدائے ملت جعفریہ کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما چیئرمین یونین کونسل رمدانی برادر تنویر عباس مہدی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، آغا سہیل اکبر شیرازی ،برادر نثار کاظمی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین نے صبر اور حوصلے کے ساتھ مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا۔ ڈی آئی خان سرزمین شہداء و استقامت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree