Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کا کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اوردیگر فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

02 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے دیگر ساتھیوںکی ہیلی کاپٹر حادثے  میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا  ہے۔

انہوں نے سوگوران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کواپنے شہداء پر فخر ہے۔بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ وہ جنرل سرفراز علی قومی خدمات کے لیے میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree