Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی کی وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر گفتگو

23 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

 وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کی زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفراء سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے زائرین کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree