Print this page

عزاداروں کے خلاف مقدمات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء سےجلد مشاورت ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

24 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اجلاس مرکزی سربراہ شعبہ عزاداری علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں شعبہ عزاداری کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور ماتمی جلوسوں کو درپیش مسائل اور درج شدہ مقدمات پر غور کیا گیا اور آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی آرگنائزرملک اقرار حسین، عزاداری کونسل جنوبی پنجاب کے چیئرمین سید دلاور رضا زیدی، کے پی کے کے صوبائی چیئرمین عزاداری کونسل سید نیر عباس جعفری، مسؤل مرکزی آفس برادر ارشاد بنگش و دیگر نے عزاداری اور ایام عزا کے دوران مسائل عزاداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور عزاداری و مجالس عزا میں آنے والی مشکلات اور شعبہ عزاداری ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع ہری پور میں عزاداروں کے خلاف 18 مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے۔ جو ضلعی انتظامیہ کی نا اھلی اورمتعصبانہ رویے کی عکاس ہے۔ جبکہ میانوالی ضلع میں 7 جبکہ گوجرانولہ ضلع میں 5 مقدمات درج ہوئے جو کہ افسوسناک ہے عزاداروں کے خلاف مقدمات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء سے بات کریں گے اور ان مقدمات کی واپسی کے لئے پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے میٹنگ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ عزاداروں کے خلاف عبادت کے جرم میں ایف آئی آرز کا اندراج ظلم اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے ہمیں مستقبل میں ان ایف آئی آرز کا راستہ روکنا ہے ۔ وفاقی وزراء اور صوبائی حکومتوں سے ان ایف آئی آرز کے سلسلے میں ملیں گے اور مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کریں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree